<body><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener("load", function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <iframe src="http://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID=9447484&amp;blogName=%DA%A9%D9%86%D9%88%D9%84+%DA%A9%DB%92+%D9%BE%DA%BE%D9%88%D9%84&amp;publishMode=PUBLISH_MODE_BLOGSPOT&amp;navbarType=SILVER&amp;layoutType=CLASSIC&amp;searchRoot=http://kunwal.blogspot.com/search&amp;blogLocale=en_US&amp;homepageUrl=http://kunwal.blogspot.com/&amp;vt=432894234757733554" marginwidth="0" marginheight="0" scrolling="no" frameborder="0" height="30px" width="100%" id="navbar-iframe" allowtransparency="true" title="Blogger Navigation and Search"></iframe> <div></div>
www.flickr.com

Friday, October 7

ایجنسیز

پچھلے ہفتوں میں مختلف ملکوں سے یونیڈو ہیڈز آف آپریشنس اور یونیڈو فیلڈ آفسرز یہاں یونیڈو ہیڈکواٹر بلائے گئے تھے، کسی ٹریننگ کے لئے۔ میرے سوپروائزر نے کہا میں بھی ٹریننگ پہ جا سکتی ہوں (کیونکہ انہوں نے ہی ٹریننگ کا انتظام کیا تھا)۔ انٹرنس کو بھلا ایسا موقع کہاں ملتا ہے!!! میں جب وہاں گئی تو کسی فیلڈ آفسر نے مجھے کہا کہ میں انٹرن نہیں، میں سب سے چھوٹی فیلڈ آفسر ہوں :) ۔ میں نے اس ٹریننگ پہ اتنا کچھ یونیڈو اور یو این ڈی پی کے بارے میں سیکھا، پریکٹکل اکسپیریئنس سنا اور مجھے تھوڑا بہت انداذہ ہو گیا کہ یونیڈو اندر سے کیسے کام کرتی ہے۔ میرے خیال سے یہ ایک ہفتہ میری پوری انٹرنشپ کا سب سے قیمتی ہفتہ ہو گا۔

اس سے پہلے آئی اے ای اے میں ایران کے سلسلے میں ایک بورڈ میٹنگ ہوئی تھی۔ میں نے کبھی کوئی بڑی کانفرنس نہیں دیکھی تھی اور مجھے دیکھنے کا بڑا شوق تھا اس لئے میں اور نوشین (ایرانی انٹرن سہیلی) بورڈ میٹنگ کی اوپننگ پہ گئے۔ واؤ، بالکل جیسے ٹی وی میں دکھاتے ہیں ویسے ہی تھا۔ میں نے وہاں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جینرل محمد البرادعی کو بھی دیکھا۔ نا یا، میں وہاں صرف ایک گھنٹا رہ سکی۔

آج ایک بہت بڑی ایویکیوئشن ایکسرسائز وی آئی سی میں ہونی تھی جیسے کہ دس سالوں میں نہیں ہوئی۔ آسٹریئن آتھورٹیز نے بھی ساتھ دینا تھا۔ اس علاقے کی سب سڑکیں بند کروانی تھیں۔ اس ہی لئے آج کام پہ جانے کا دل نہیں کر رہا تھا۔

خیر، چھٹی تو نہیں کر سکتی تھی۔ مگر جب اعلان کیا گیا کہ آئی اے ای اے کے ڈی جی البرادعی کو نوبل پیس پرائز دیا گیا تو سب کینسل کر دیا گیا۔

Oh, sometimes it really gets exciting :).

2 Comments:

  • Seems quite exciting...Something regarding the font you are using...Somehow it is not working when I access your blog page using Linux (I have the font but there seems to be some problem with the font). My personal opinion is that Nafees Web Naskh looks better than this one (and it works on Linux as well).

    http://www.crulp.org/nafeesWebNaskh.html

    By Blogger jaywalker, at 10/08/2005 07:33:00 PM  

  • EID MUBARAK

    By Blogger منیراحمدطاہر, at 11/07/2005 09:21:00 AM  

Post a Comment

<< Home